حیدرآبادسوشیل میڈیا

حیدرآباد میں خواتین کی نمائندگی پر خوشی ہورہی ہے: فرانسیسی خاتون ریسر

لولا نامی اس لڑکی نے کہا کہ وہ اس ریس میں لائٹ کار میں حصہ لے رہی ہیں۔یہ تقریبا 200ہارس پاور کی حامل ہے جو کافی تیز ہے۔انہوں نے اس ریس کے سلسلہ میں فرانس میں پریکٹس کی تھی اورچینئی میں ایک دن ٹسٹ میں حصہ لیاتھا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے حسین ساگر کے قریب جاری انڈین ریسنگ لیگ (آئی آرایل) میں حصہ لینے والی فرانس کی لڑکی نے کہاکہ پہلی مرتبہ وہ شہر میں ہورہی اس ریس کا حصہ بنی ہیں۔

لولا نامی اس لڑکی نے کہا کہ وہ اس ریس میں لائٹ کار میں حصہ لے رہی ہیں۔یہ تقریبا 200ہارس پاور کی حامل ہے جو کافی تیز ہے۔انہوں نے اس ریس کے سلسلہ میں فرانس میں پریکٹس کی تھی اورچینئی میں ایک دن ٹسٹ میں حصہ لیاتھا۔

موٹر اسپورٹس میں ہندوستان بالخصوص حیدرآباد میں خواتین کی نمائندگی پر ان کو خوشی محسوس ہورہی ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد اور چینئی کی ریس میں 6خواتین حصہ لے رہی ہیں۔

ایک خاتون کا تعلق فرانس، ایک کا چیک ری پبلک،ایک کا کینڈا اورفلپائن اوردیگر کا دیگر ممالک سے تعلق ہے۔چینئی اور حیدرآباد کی دوڑ میں اعلی سطح پر 6خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے۔