سوشیل میڈیا

نوٹ بندی بڑی ناکامی تھی: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہاکہ کسی نے کہا تھا کہ مجھے 50دن دیجئے، اگر میں ناکام رہا تو مجھے جلادیجئے۔انہوں نے ہیش ٹیاگ نوٹ بندی کی ناکامی بھی لگائی اور ساتھ ہی میں اپنے دعوی کی حمایت میں اخبارات کے تراشے بھی پوسٹ کئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ نوٹ بندی شدید ناکامی تھی اور یہ ہمیں فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ اس نے کس طرح بڑھتی ہندوستانی معیشت کو متاثر کیا۔آدھے ادھورے نظریہ کے نتیجہ میں مسلسل 8 سہ ماہی کی سست روی رہی۔

بعد ازاں سال 2020میں ہوئے لاک ڈاون نے متحرک معیشت کو بڑادھکہ پہنچایا۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے ٹی آرایس لیڈروشنووردھن ریڈی کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے انہیں ٹیگ کیا۔

وشنووردھن ریڈی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ آربی آئی کا کہنا ہے کہ نوٹ بندی کے 6سال بعد عوامی رقومات میں 72فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔یہ رقم 17.97لاکھ کروڑرروپئے سے بڑھ کر 30.88لاکھ کروڑروپئے ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسی نے کہا تھا کہ مجھے 50دن دیجئے، اگر میں ناکام رہا تو مجھے جلادیجئے۔انہوں نے ہیش ٹیاگ نوٹ بندی کی ناکامی بھی لگائی اور ساتھ ہی میں اپنے دعوی کی حمایت میں اخبارات کے تراشے بھی پوسٹ کئے۔