دہلی

اب انڈیگو کے طیارہ میں فنی خرابی ،پرواز کا رخ جئے پور کی طرف موڑدیا گیا

انڈیگو پرواز (6E859) نے کل رات 8:30 بجے جئے پور ایرپورٹ میں لینڈنگ کی۔ طیارہ ایربس اے 320 نیوکے مسافرین کو دوسرے طیارہ کے ذریعہ ان کی منزل پر پہنچایا گیا۔

نئی دہلی: بجٹ ایرلائن انڈیگو کی دہلی۔ وڈودرہ (بڑودہ) پرواز کا رخ جئے پور کی طرف موڑدیا گیا کیونکہ طیارہ کے انجن میں ایک سکنڈ کے لئے ارتعاش (وائبریشن) محسوس کیا گیا۔ نظامت ِ شہری ہوابازی (ڈی جی سی اے) کے عہدیداروں نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔

ڈی جی سی اے‘ جمعرات کے دن پیش آئے اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ انڈیگو کی کاروباری حریف اسپائس جیٹ کے طیارہ میں 19 جون سے فنی خرابی کے 8 واقعات پیش آچکے ہیں۔

 انڈیگو پرواز (6E859) نے کل رات 8:30 بجے جئے پور ایرپورٹ میں لینڈنگ کی۔ طیارہ ایربس اے 320 نیوکے مسافرین کو دوسرے طیارہ کے ذریعہ ان کی منزل پر پہنچایا گیا۔