تلنگانہسوشیل میڈیا

کسان کا بیٹا آن لائن جوئے میں 92 لاکھ ہار گیا

جب والدین نے اپنے بیٹے سے رقم کے بارے میں دریافت کیا تو اُس نے انہیں بتایا کہ وہ آن لائن جوے میں پوری رقم ہار چکا ہے۔ یہ سنتے ہی یہ جوڑا اور ان کا بڑا بیٹا سرپل ریڈی جو بی ٹیک کا طالب علم ہے، سکتے میں آگیا۔

حیدرآباد: ایک کسان92 لاکھ روپے سے اس وقت محروم ہوگیا جبکہ اس کے فرزند سے آن لائن جوئے میں 92 لاکھ روپے ہار گیا۔ یہ ب ھاری رقم کسان کو حکومت سے معاوضہ کے طور پر ملی تھی۔ جس کو اس کے فرزند جوئے میں گنوادیا۔

 یہ صدمہ انگیز واقعہ شہر حیدرآباد کے قریب ضلع رنگاریڈی میں پیش آیا۔ نوجوان کی جانب سے موبائل فون پر آن لائن جو ا کھیلتے ہوئے 92 لاکھ روپے کی رقم ہارجانے کے بعد سرینواس ریڈی کا خاندان مفلسی کاشکار ہوگیا ہے۔

شاہ آباد منڈل کے موضع سیتا رام پور میں سرینواس ریڈی کی 10ایکراراضی تھی جسے حکومت نے حاصل کرلیا تھا۔ تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کا رپوریشن نے اس اراضی کے معاوضہ کے طور پر سرینواس ریڈی کو فی ایکڑ10.5لاکھ روپے کے حساب سے 10 ایکڑ کے معاوضہ کے طور پر جملہ ایک کروڑ5لاکھ روپے ادا کئے تھے۔

 وہ، اس معاوضہ کی رقم سے شہر کے نواح میں شمس آباد منڈل کے موضع ملا پور میں نصف ایکڑ اراضی خریدنا چاہتے تھے اس سلسلہ میں انہوں نے مالک اراضی سے70لاکھ روپے میں نصف ایکراراضی خریدنے کا معاہدہ بھی کرلیا اور ایڈوانسڈ کے طور پر20 لاکھ روپے ادا بھی کردئیے۔

 مابقی85 لاکھ روپھے سے سرینواس نے اپنے اکاونٹ میں 42.5 لاکھ روپے ڈپازٹ کرائے جبکہ مزید رقم کو انہوں نے اپنی بیوی وجیہ لکشمی کے اکاونٹ میں جمع کرایا تھا۔

اس جوڑے کے جواں سال فرزند ہرش وردھن ریڈی جو حیدرآباد کے نظام کالج میں ڈگری کے سال اول کے طالب علم ہیں، نے اپنے والد کو یہ بتایا کہ ان کے اکاونٹ سے اپنے اکاونٹ میں رقم منتقل کرالی کہ وہ مالک اراضی کو یہ رقم حوالے کریں گے۔

 19سالہ طالبعلم نے اپنی ماں سے بھی یہی بات کہی اور اپنی ماں کے اکاونٹ میں جمع رقم کو بھی اپنے بینک اکاونٹ میں منتقل کرلیا۔ بعدازاں  یہ نوجوان جو آن لائن جواکھیلنے کا عادی بن گیا، اپنے اکاونٹ سے (والدین کی رقم) اقساط پر کیسنو میں رقم منتقل کرتا تھا چند ہفتوں کے اندرہ وہ، پوری رقم92لاکھ روپے جوئے میں ہار گیا۔

 جب والدین نے اپنے بیٹے سے رقم کے بارے میں دریافت کیا تو اُس نے انہیں بتایا کہ وہ آن لائن جوے میں پوری رقم ہار چکا ہے۔ یہ سنتے ہی یہ جوڑا اور ان کا بڑا بیٹا سرپل ریڈی جو بی ٹیک کا طالب علم ہے، سکتے میں آگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جوا کھیلنے کیلئے ہرش وردھن ریڈی نے گاؤں کے چند افراد سے7لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے۔

 کسان سرینواس ریڈی نے آخر کار سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے سائبر سل سے رجوع ہوا اور حکام سے رقم دلانے کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہی رقم ت ان کی زندگی کا سرمایہ ہے۔