تلنگانہ

آپریشن سے پہلے انجکشنس،مریض کی موت ، رشتہ داروں کا احتجاج

مریض کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ سرجری سے قبل مریض کو تین انجکشن لگائے گئے تھے۔ان انجکشنس کے لگانے کے پانچ منٹ بعد ہی اس کی موت ہو گئی۔

حیدرآباد: سڑک حادثہ کے شکار زخمی شخص کو آپریشن سے پہلے انجکشنس پر اس کی موت کا الزام لگاتے ہوئے اس کے رشتہ داروں نے تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں ایم جی ایم اسپتال میں احتجاج کیا۔ضلع سے تعلق رکھنے والا راملو کسی کام کے سلسلہ میں حیدرآباد آرہا تھا کہ کرناپورم میں سڑک حادثہ میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

 اسے علاج کے لیے ورنگل ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا گیا۔ مریض کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ سرجری سے قبل مریض کو تین انجکشن لگائے گئے تھے۔ان انجکشنس کے لگانے کے پانچ منٹ بعد ہی اس کی موت ہو گئی۔

 راملو کے ارکان خاندان نے ڈاکٹرس پر برہمی کااظہار کیا۔اسی دوران اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ چندر شیکھر نے واضح کیا کہ مریض کو دیگر بیماریاں تھیں۔