طالبات کی تصاویر اور ویڈیوز لینے والی خاتون ٹیچر معطل

بتایاجاتا ہے کہ یہ ٹیچر، اجنبی افراد کے ساتھ فون پر بات کرنے کے لئے بھی طالبات پر دباو ڈال رہی تھی۔اس واقعہ پر لڑکیوں کے والدین اور طلبہ یونینوں نے برہمی کااظہار کیا۔

حیدرآباد: فرائض میں کوتاہی پر ایک خاتون ٹیچرکومعطل کردیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں پیش آیا۔یہ خاتون ٹیچر،باباپور۔گگن پورمواضعات کے سرکاری اسکول میں برسرخدمت تھی۔

اس کی معطلی کے احکام، منگل کی شب، ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسراشوک نے جاری کئے۔ان احکام میں کہاگیا کہ اسکول اسسٹنٹ کو فرائض میں کوتاہی،اسکول میں نامناسب رویہ کے سبب معطل کردیاگیا ہے۔

اس خاتون ٹیچر پر طالبات کی تصاویر اورویڈیوز لے کرنامعلوم افراد کو بھیجنے کا الزام ہے۔بتایاجاتا ہے کہ یہ ٹیچر، اجنبی افراد کے ساتھ فون پر بات کرنے کے لئے بھی طالبات پر دباو ڈال رہی تھی۔اس واقعہ پر لڑکیوں کے والدین اور طلبہ یونینوں نے برہمی کااظہار کیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button