بوائے فرینڈ کے لئے پانچ لڑکیوں کی آپس میں مارپیٹ، ویڈیو وائرل

اس لڑائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا جس میں بتایا جارہا ہے کہ ایک بوائے فرینڈ کے لئے پانچ لڑکیوں کی آپس میں لڑائی ہورہی ہے۔

چھپرا (بہار): بہار کے سون پور میلے کا ایک ویڈیو انٹرنیٹ میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں پانچ لڑکیاں آپس میں لڑ رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک بوائے فرینڈ کے لئے تمام لڑکیاں میلے میں ہی ایک دوسرے سے ایسے لڑیں کہ ان کے کپڑے تک پھٹ گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ ہری ہر کے علاقے سون پور میں میلہ لگا تھا۔ میلہ گھومنے کے لئے ایک لڑکا ایک لڑکی کے ساتھ وہاں پہنچا۔ اس دوران اس کی دوسری گرل فرینڈ نے اسے دیکھ لیا، پھر کیا تھا، اس لڑکی نے نہ صرف بوائے فرینڈ بلکہ اپنی دشمن گرل فرینڈ پر بھی سہیلیوں کے ساتھ ہلہ بول دیا۔

اس لڑائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا جس میں بتایا جارہا ہے کہ ایک بوائے فرینڈ کے لئے پانچ لڑکیوں کی آپس میں لڑائی ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں پانچ لڑکیاں آپس میں لڑ رہی ہیں جب کہ بوائے فرینڈ ایک دوسرے کو بچا رہا ہے۔ سوشیل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد طرح طرح کے تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔ یہ واقعہ تین دن پرانا بتایا جاتا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک لڑکا ایک لڑکی کو میلے میں لے جا رہا تھا کہ اچانک تین چار لڑکیاں اس لڑکی سے لڑنے لگیں۔ وہ کہتی تھیں کہ یہ میرا بوائے فرینڈ ہے، میلے میں لڑکیوں نے ایک دوسرے کو زبردست تھپڑ اور گھونسے مارے۔

میلے میں ہوئی لڑائی کو دیکھ کر مقامی لوگ حیران رہ گئے لیکن چونکہ یہ لڑکیوں کا معاملہ تھا اس لئے لوگوں نے مداخلت نہیں کی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button