چار لڑکیوں نے مل کر ایک لڑکی کی بری طرح پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین چار لڑکیاں ایک لڑکی کو سڑک پر پٹخ دیتی ہیں اور پھر اس کے ساتھ،مار پیٹ کرتی ہیں۔ ایک لڑکی تو سڑک پر گری لڑکی پر بیٹھ کر اس کے ساتھ مارپیٹ کرتی ہے۔

اندور: اندور میں تین چار لڑکیوں کے ایک گروپ نے ایک لڑکی کو سڑک پر بے رحمی سے مار پیٹ کی جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ اس معاملے کے طول پکڑنے کی وجہ سے پولیس بھی حرکت میں آ گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین چار لڑکیاں ایک لڑکی کو سڑک پر پٹخ دیتی ہیں اور پھر اس کے ساتھ،مار پیٹ کرتی ہیں۔ ایک لڑکی تو سڑک پر گری لڑکی پر بیٹھ کر اس کے ساتھ مارپیٹ کرتی ہے۔

اس شرمناک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ نظارہ درجنوں لوگ دیکھ رہے ہیں، لیکن کوئی اس لڑکی کو بچاتے ہوئے نظر نہیں آرہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے آج یہاں بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ یہ معاملہ ایم آئی جی تھانہ علاقہ کا ہے۔

متاثرہ اور مارپیٹ کرنے والی لڑکیوں کے بارے میں پتہ لگایا جا رہا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔

فی الحال یہ بھی پتہ نہیں چلا کہ ان لڑکیوں کا جھگڑا کس بات پر ہوا تھا اور آیا وہ نشے میں بھی تھیں؟

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button