جنوبی بھارتسوشیل میڈیا

چاقو کی نوک پر طالبہ کا گینگ ریپ، 5 افراد گرفتار

لڑکی اپنے مرد دوست سے ملنے ایک ویران جگہ گئی تھی۔ اس دوران کچھ شرپسندوں نے واردات کو انجام دیا۔ بی کام کرنے والی لڑکی اور بی بی اے کرنے والا اس کا مرد دوست دونوں کانچی پورم ضلع کے ایک ہی کالج میں پڑھ رہے ہیں۔

چینائی: ٹاملناڈو کے کانچی پورم ضلع کے ایک نجی کالج میں زیر تعلیم 20 سالہ کالج کی طالبہ کے ساتھ ایک سنسان جگہ پر چاقو کی نوک پر مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ سے 11 مزدوروں کی موت، پانچ زخمی
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
ذات پات کی ہراسانی کی شکایت پر دلت بہن بھائی پر گھر کے اندر درانتیوں سے حملہ

لڑکی اپنے مرد دوست سے ملنے ایک ویران جگہ گئی تھی۔ اس دوران کچھ شرپسندوں نے واردات کو انجام دیا۔ بی کام کرنے والی لڑکی اور بی بی اے کرنے والا اس کا مرد دوست دونوں کانچی پورم ضلع کے ایک ہی کالج میں پڑھ رہے ہیں۔

 یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا اور کل لڑکی کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد منظر عام پر آیا۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور تمل ناڈو خواتین پر مظالم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد کل رات دیر گئے تک پانچوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

نوجوان لڑکی اور اس کا دوست اکثر اکیلے میں ملتے تھے۔ جمعرات کی رات ایسی ہی ایک ملاقات کے دوران وہاں شراب پینے والے دو نوجوان اس کے پاس آئے اور اس نے اپنے دوستوں کو بھی بلایا۔ انہوں نے چاقو کی نوک پر جوڑے کو دھمکیاں دیں۔

ان میں سے تین نے لڑکی کے دوست کو چاقو کی نوک پر پکڑ لیا، جب کہ دو دیگر نے اسے ایک پاس ہی سنسان جگہ پرلے جاکر اس کی عصمت دری کی۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے چچا کو واقعہ کی اطلاع دی جس کے بعد لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔