جرائم و حادثات

جعلی پاسپورٹ اور دستاویزات کیس، 12ٹراویل ایجنٹس گرفتار

سی آئی ڈی ٹیم نے جعلی پاسپورٹ اور دستیاویزات کیس میں تلنگانہ کے مختلف مقامات سے 12ٹراویل ایجنٹس کوگرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: سی آئی ڈی ٹیم نے جعلی پاسپورٹ اور دستیاویزات کیس میں تلنگانہ کے مختلف مقامات سے 12ٹراویل ایجنٹس کوگرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار

پولیس ذرائع کے بموجب سی آئی ڈی نے کل کورٹلہ‘جگتیال‘نظام آباد‘ کریم نگر اور حیدرآباد سے جملہ 12ٹراویل ایجنٹس کوگرفتار کرلیا۔

حیدرآباد سے عبدالستاراور عثمان ال جانوری کوگرفتارکرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس اور پیدائشی سرٹیفکیٹس تیار کرتا اور انہیں ضرورت مندوں میں فراہم کرتا تھا اور یہ جعلی سرٹیفکیٹس کی فراہمی کے عوض وہ فی کیس 75 ہزار روپے وصول کرتا تھا۔

اس ٹولی کوجملہ 92 افراد کی مدد حاصل تھی۔ سی آئی ڈی ایڈیشنل ڈی جی شیکھاگوئل اس کیس کی نگرانی کررہی ہیں۔