دہلی

پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک کیس: نیلم دیوی کو ایف آئی آر کی کاپی دینے پر پابندی

دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے دن تحت کی عدالت کے حکم پر روک لگادی جس نے سٹی پولیس سے کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک کیس کی ملزمہ کو ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرے۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے دن تحت کی عدالت کے حکم پر روک لگادی جس نے سٹی پولیس سے کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک کیس کی ملزمہ کو ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرے۔

متعلقہ خبریں
پارلیمنٹ دراندازی کے ملزمین کو انڈیا گیٹ لے جایا گیا
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
گیس کنستر جوتوں میں چھپاکر لائے گئے تھے

جسٹس سورن کانت شرما نے ملزمہ نیلم دیوی کو نوٹس جاری کی۔ دہلی پولیس نے تحت کی عدالت کے 21 دسمبر کے احکام کو چیلنج کیا تھا۔

تحت کی عدالت نے ہدایت دی تھی کہ ازروئے قانون ملزمہ کے وکیل کو ایف آئی آر کی کاپی دی جائے۔

ہائی کورٹ نے 4 جنوری 2024 کو معاملہ کی سماعت مقرر کی اور کہا کہ اُس وقت تک تحت کی عدالت کے احکام پر روک لگی رہے گی۔ ملزمہ کو نوٹس جاری کی جائے۔

دہلی پولیس کے وکیل نے دلیل دی کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے۔

ملزمہ کو ایف آئی آر کی کاپی کے لئے پہلے کمشنر سے رجوع ہونا چاہئے۔ وہاں سے ایف آئی آر کی کاپی نہ ملنے پر وہ عدالت جاسکتی ہے تاہم تحت کی عدالت نے ملزمہ کو ایف آئی آر کی کاپی دینے کی ہدایت دیتے ہوئے غلطی کی۔