سوشیل میڈیا

UK جانے کے خواہشمند طلبا کیلئے خوشخبری

یہ اسکیم دوطرفہ ہوگی یعنی برطانوی شہریوں کو ہندوستان میں رہنے اور کام کرنے کی مماثل سہولت ملے گی۔ سال 2023کے اوائل میں اس کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔ رشی سونک نے بالی میں جی 20 چوٹی کانفرنس میں اس کی شروعات کی۔

لندن: وزیراعظم برطانیہ رشی سونک نے چہارشنبہ کے دن ایک نئی یوتھ موبیلٹی پارٹنرشپ اسکیم کو ہری جھنڈی دکھائی جس کے تحت 18 تا 30 سال کی عمر کے ڈگری ہولڈر ہندوستانیوں کو برطانیہ میں 2 سال تک رہنے اور کام کرنے کے لئے 3ہزار ویزا دیئے جائیں گے۔

 یہ اسکیم دوطرفہ ہوگی یعنی برطانوی شہریوں کو ہندوستان میں رہنے اور کام کرنے کی مماثل سہولت ملے گی۔ سال 2023کے اوائل میں اس کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔ رشی سونک نے بالی میں جی 20 چوٹی کانفرنس میں اس کی شروعات کی۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے کہا کہ ہندوستان ایسی اسکیم سے استفادہ کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔