کھیل

ہندوستان کو تینوں فارمیٹ میں نمبر ایک مقام

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہندوستانی ٹیم 264 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم ٹسٹ رینکنگ میں بھی 118 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ ہندوستانی ٹیم کرکٹ کی تاریخ کی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔

دبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم ٹسٹ، ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ ان دنوں آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جارہی 3 میچوں کی ونڈے سیریز سے قبل ہندوستانی ٹیم ونڈے فارمیٹ میں دوسرے نمبر پر تھی لیکن پہلے ونڈے میں آسٹریلیا کو شکست دیکر ہندوستان نے خود کو نمبر ایک کا تاج پہنایا ہے۔

متعلقہ خبریں
محمد سراج ون ڈے میں ٹاپ پوزیشن سے کھسکے
ٹیم انڈیا کی نئی ٹسٹ جرسی سے شائقین ناراض
ہندوستانی ٹیم کو ایشیاء کپ کیلئے پاکستان نہیں جاناچاہئے: ہربھجن
اشون کوٹسٹ بولرس رینکنگ میں 6 پوائنٹس کانقصان
رنویر کپور سورو گنگولی کا کردار ادا کریں گے

 اس سے قبل پاکستان ونڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھا۔ اب ہندوستان نے پاکستان سے نمبر ون کا تاج چھین لیا ہے۔ اس وقت ہندوستانی ٹیم 116 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور پاکستان 115 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

 وہیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہندوستانی ٹیم 264 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم ٹسٹ رینکنگ میں بھی 118 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ ہندوستانی ٹیم کرکٹ کی تاریخ کی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔

 جس نے تینوں فارمیٹس میں آئی سی سی کی نمبر ون رینکنگ حاصل کی ہے۔ اس سے قبل 2012 میں جنوبی افریقہ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ ٹیم کی اس شاندار کامیابی پر ہیڈکوچ راہول دراویڈ اور کپتان روہت شرما نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

 راہول دراویڈ نے کہاکہ تینوں فارمیٹ میں نمبر ایک بننا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ٹیم کے تمام ارکان کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ٹے تینوں فارمیٹ میں نمبر ایک مقام پر پہنچ گئی ہے۔

 کپتان روہت شرما نے ساتھی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈکپ سے قبل تینوں فارمیٹ میں نمبر ایک مقام حاصل کرنا ہمیں ورلڈکپ جیتنے کیلئے مزید پرجوش بناتا ہے۔ روہت نے کہاکہ ہم اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ورلڈکپ جیتنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔