جنوبی بھارتسوشیل میڈیا

بے رحم ماں نے اپنے 8 سالہ لڑکے کو تالاب میں پھینک دیا

خاتون فون پر پیسے کے لئے شوہر سے اکثر جھگڑا کرتی اور پیسے نہ بھیجنے پر بچوں کو نہر میں پھینکنے کی دھمکی دیتی۔ رانی نے 25دسمبر کی رات کو شوہر سے فون پر پیسے کے لئے جھگڑا کیا۔

ہوشیارپور: پنجاب کے ہوشیار پور ضلع میں اچی بسسی کے پاس کل ایکبے رحم ماں نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے کو مبینہ طور پر نہر میں پھینک دیا جس سے وہ پانی کی تیز بہاومیں بہہ گیا۔ دسوا پولیس نے بدھایا گاؤں سے بچے کی ماں رانی کماری کو گرفتار کر لیا ہے۔

 پولیس انسپکٹر(ایس ایچ او) وکرم جیت سنگھ نے بتایا کہ رانی کماری کی شادی روی کمار سے2012میں ہوئی۔ اس کے آٹھ سال کا ایک بیٹا اور ایک دس سال کی بیٹی ہے۔

اس کا شوہر روزی روٹی کے لئے مالدیپ گیا ہے۔ وہ فون پر پیسے کے لئے شوہر سے اکثر جھگڑا کرتی اور پیسے نہ بھیجنے پر بچوں کو نہر میں پھینکنے کی دھمکی دیتی۔ رانی نے 25دسمبر کی رات کو شوہر سے فون پر پیسے کے لئے جھگڑا کیا۔

کل ہی رانی کے بہنوئی کو پتہ چلا کہ وہ اپنے بیٹے کو اچی بسسی نہر میں لے گئی ہے۔ اسی وقت اس کا بہنوئی راج کمار اپنے والد کے ساتھ دونوں کی تلاش میں نکل گئے۔

 نہر کے پل کے پاس پہنچنے پر انھیں راہگیروں نے بتایا کہ ایک خاتون اور ایک بچہ لامیاں گاؤں کے قریب نہر کے کنارے بیٹھے تھے۔ وہ جیسے ہی نہر کے پاس پہنچے تو رانی نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو نہر میں پھینک دیا اور وہاں سے بھاگ گئی۔

بعد میں خاتون کو پولیس نے قابو کر لیا۔ پولیس لاش کی تلاش کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔