سوشیل میڈیا

مرغیاں بھی بنانے لگیں ریکارڈ، ایک ہی دن میں مرغی نے دیئے 2 درجن سے زائد انڈے

اس اسپیشل مرغی کے مالک گریش چندر بدھانی، الموڑہ ضلع کی بھکیاسین تحصیل کے بسوت گاؤں میں رہتے ہیں۔ ان کے بچے مرغیاں پالنا چاہتے تھے تو انہوں نے کہیں سے دو چوزے دو سو روپے میں خریدے تھے۔

نئی دہلی: اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع کی ایک مرغی نے ایک ہی دن میں 31 انڈے دے کر ریکارڈ بنایا ہے۔ دیگر مرغیوں کے برعکس یہ کیڑے مکوڑے نہیں کھاتی بلکہ مونگ پھلی اور لہسن کھاتی ہے۔ مرغی کو نہ تو کوئی بیماری ہے اور نہ ہی کوئی پریشانی۔

اس اسپیشل مرغی کے مالک گریش چندر بدھانی، الموڑہ ضلع کی بھکیاسین تحصیل کے بسوت گاؤں میں رہتے ہیں۔ ان کے بچے مرغیاں پالنا چاہتے تھے تو انہوں نے کہیں سے دو چوزے دو سو روپے میں خریدے تھے۔

انہوں نے ان کی پرورش شروع کی، ان سے پیار کیا اور انہیں بہت کِھلایا۔ گریش کا کہنا ہے کہ ان کے بچے مرغیوں کو لہسن اور مونگ پھلی کھلاتے ہیں۔

اس ماہ کی 25 تاریخ کو جب گریش گھر واپس آئے تو ان کے بچوں نے بتایا کہ مرغی نے 5 انڈے دیئے ہیں۔ وہ یہ سن کر حیران ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد مرغی نے ہر 10-15 منٹ میں ایک انڈا دینا شروع کردیا اور مزید 26 انڈے دینے کے بعد یہ سلسلہ رکا۔ اس طرح مرغی نے ایک ہی دن میں جملہ 31 انڈے دیئے۔

گریش کا سارا خاندان یہ سب دیکھ کر حیران رہ گیا۔ گریش کو لگا کہ مرغی کسی قسم کی بیماری میں مبتلا ہے۔ وہ مرغی کو ڈاکٹر کے پاس لے گئے تو ڈاکٹر نے کہا کہ سب ٹھیک ہے اور مرغیاں بالکل تندرست ہیں۔

https://twitter.com/RawatKishor3/status/1607957083558940674