سوشیل میڈیاکرناٹک

بی جے پی رکن اسمبلی کی طلاق پر ہائی کورٹ کا حکم التواء

سویتا کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ان کی موکلہ اپنے شوہر سے علاحدگی نہیں چاہتی۔ وکیل نے یہ دلیل دیتے ہوئے کہ رکن اسمبلی کا دوبارہ شادی کرنے کا امکان ہے، کماراسوامی کے طلاق کے احکام پر روک لگانے کی استدعا کی۔

بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے بی جے پی رکن اسمبلی ایم پی کماراسوامی کی جانب سے فیملی کورٹ سے حاصل کردہ طلاق کے احکام پر روک لگادی۔ چیف جسٹس آلوک ارادھے اور جسٹس وشواجیت شیٹی کی بنچ نے کماراسوامی کو نوٹس جاری کرکے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں
باپ کا لڑکے سے خلع کا مطالبہ کرنا
طلاق دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب کی دوبارہ اشاعت
اگر یکساں سیول کوڈ نافذ ہوجائے تو طلاق و خلع کے لئے تڑپنا پڑے گا
ثانیہ نے اذہان ملک کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی
زیمرس ادبی فورم کے زیر اہتمام ”بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت“ کے موضوع پر سمینار

 چکمگلورو ضلع میں موڈیگیرے سے بی جے پی رکن اسمبلی کماراسوامی کو ہائی کورٹ سے جھٹکہ لگا کیو ں کہ ذرائع  کا کہنا ہے کہ وہ دوسری شادی کے لیے تیار تھے۔ ان کی بیوی سویتا نے فیملی کورٹ کے طلاق کے احکام پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

 سویتا  کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ان کی موکلہ اپنے شوہر سے علاحدگی نہیں چاہتی۔ وکیل نے یہ دلیل دیتے ہوئے کہ رکن اسمبلی کا دوبارہ شادی کرنے کا امکان ہے، کماراسوامی کے طلاق کے احکام پر روک لگانے کی استدعا کی۔

 کماراسوامی نے ان کے ”تعلقات“ پر سوال اٹھانے پر سویتا پر سرعام حملہ کیا تھا۔ بعد ازاں میسور کی فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست داخل کی گئی جس نے طلاق کے احکام جاری کیے۔