سوشیل میڈیا

پاکستان میں حیدرآبادی ہندو خاندان کی خاطر تواضع ، ویڈیو وائرل

میزبان نے ازارہ مزاح کہا کہ ”آپ ویراٹ کوہلی کو ہمیں دے دو اور ٹینس کی ٹرافی لے لو۔‘‘ ٹوئٹر پر اب تک اس ویڈیو کو 31ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا اور اس کی ستائش کی ہے۔ دونوں ممالک کے عوام اسے گرمجوشی کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

حیدرآباد: دو پڑوسی ممالک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان خلوص، پیار اور باہمی احترام کے خوشگوار واقعات کے تبادلوں کے لمحات نے کئی قلوب کو گرمادیا ہے۔ اس طرح کے کئی واقعات اب تک آن لائن منظر عام پر آچکے ہیں۔

 حالیہ ایک نئے ویڈیو میں ایک پاکستانی ریستوران مالک کو ایک حیدرآبادی ہندو خاندان کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد یقینا آپ کا موڈ بھی خوشگوار ہوجائے گا۔

ویڈیو کے مطابق پاکستانی شہری طاہر خان نے حیدرآباد کے ایک خاندان کو لفٹ دی۔ یہ خاندان، اپنی دختر کے ٹینس میاچ دیکھنے اسلام آباد جارہا تھا۔ پاکستانی شہری کو جب یہ معلوم ہوا کہ یہ خاندان، ہندوستان سے آیا ہے تو انہوں نے (طاہر خان نے) اس خاندان سے اپنے دفتر آنے اور ساتھ کھانا کھانے کیلئے اصرار کیا۔

ویڈیو کلپ میں حیدرآبادی خاندان کو میزبان طاہر خان کے ساتھ حیدرآبادی بریانی کھاتے ہوئے اور پڑوسی ملک میں اپنے تجربات کو شیئر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں میزبان طاہر خان کو مہمانوں کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

میزبان نے ازارہ مزاح کہا کہ ”آپ ویراٹ کوہلی کو ہمیں دے دو اور ٹینس کی ٹرافی لے لو۔‘‘ ٹوئٹر پر اب تک اس ویڈیو کو 31ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا اور اس کی ستائش کی ہے۔ دونوں ممالک کے عوام اسے گرمجوشی کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

ایک صارف نے تحریر کیا کہ دونوں ممالک ہند۔ پاک کے عوام بہت اچھے ہیں۔ ایک دوسروں سے ملاقات کرتے ہوئے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ دونوں طرف کی سیاست، عوام کو تقسیم کرتی ہے۔

مکمل ویڈیو دیکھنے کیلئے اِس لنک پر کلک کریں۔ https://www.facebook.com/TahirKhanOfficials/videos/848769246565888