ایشیاء

اسرائیلی کوغزہ کے لوگوں کو اجتماعی سزا دینا بند کر دینا چاہیے : چینی وزیرخارجہ

وانگ جنہوں نے ہفتے کے روز اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کو کال کے دوران تبصرہ کیا، کہا کہتمام فریقین کو کشیدگی کو بڑھانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کرنا چاہیے۔

بیجنگ: چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے اتوار کو شائع ہونے والے تبصرے میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں "اپنے دفاع کے دائرہ کار سے باہر” ہو گئی ہیں اور اسرائیلی حکومت "غزہ کے لوگوں کو اجتماعی سزا دینا بند کر دینا چاہیے۔”

متعلقہ خبریں
چینی وزیر خارجہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج
ہندو بھگوانوں کے خلاف پوسٹ، مقدمہ درج
اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر معافی مانگ مانگتا ہوں: اسرائیلی صدر
’فلسطینیوں کےساتھ ناانصافی ہو رہی ہے‘
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین

العربیہ کے مطابق وزارتِ خارجہ کی ایک تحریر میں کہا گیا کہ وانگ جنہوں نے ہفتے کے روز اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کو کال کے دوران تبصرہ کیا، کہا کہ "تمام فریقین کو کشیدگی کو بڑھانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کرنا چاہیے اور جلد از جلد مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے۔”

غیرملکی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے فضائی بمباری سے اس وقت تک مرنے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 2329 ہو گئی ہے جبکہ 9714 افراد زخمی ہوئے ہیں