شمالی بھارت

رام مندر کی آئندہ سال بھکتوں کیلئے کشادگی

توقع ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کو رام للاکی مورتی کی تنصیب کے بعد آئندہ سال 24 جنوری کو بھکتوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ اس 10 روزہ رسم کا 14 جنوری سے آغاز ہوگا۔ مندر کی تعمیری کمیٹی کے صدرنشین نرپندرمشرا نے آج یہ بات بتائی۔

ایودھیا: توقع ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کو رام للاکی مورتی کی تنصیب کے بعد آئندہ سال 24 جنوری کو بھکتوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ اس 10 روزہ رسم کا 14 جنوری سے آغاز ہوگا۔ مندر کی تعمیری کمیٹی کے صدرنشین نرپندرمشرا نے آج یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
حیدرآباد: ایودھیا کے باشندے نے جنسی تعلق سے انکار پر ساتھی کا قتل کردیا
ایودھیا میں رام مندر کو25 کروڑ روپئے کے عطیات موصول

سہ منزلہ رام مندر کے گراؤنڈفلور کا تعمیری کام مکمل ہوچکا ہے۔ مندر ٹرسٹ نے مکرسنکرانتی (14 جنوری) کے موقع پر رام کی مورتی کی تنصیب کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشرا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 14 اور 24 جنوری کے دوران رام للا کے پران پرتیشٹھا تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

نجومیوں نے تنصیب کے عمل کیلئے مندر ٹرسٹ کو چند مبارک دن بتائے ہیں۔ ٹرسٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجومیوں نے 21، 22، 24 اور 25 جنوری کو مبارک دن بتایا ہے۔

ذرائع کے مطابق رام للا کی مورتی کو 22 جنوری کو نصب کیا جائے گا کیونکہ یہ سب سے بہترین تاریخ بتائی جاتی ہے۔ رام جنم بھومی تیرتھ شیترا ٹرسٹ کے حکام مورتی کی تنصیب کیلئے وزیراعظم نریندرمودی کو مدعو کریں گے، جس کے دوران مندر کے وسطی علاقہ میں مورتی نصب کی جائے گی۔

ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے بتایا کہ ٹرسٹ کے صدر مہنت نریتیا گوپال داس کا دستخط شدہ ایک مکتوب وزیراعظم کو بھیجا جائے گا۔

انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مورتی کی تنصیب کیلئے ابھی کسی تاریخ کو قطعیت نہیں دی گئی ہے۔ وزیراعظم سے کہا جائے گا کہ وہ دسمبر2023 اور 26 جنوری 2024 کے درمیان کسی موافق تاریخ کیلئے اجازت دیں۔