انٹرٹینمنٹسوشیل میڈیا

ایمیزون پرائم اور ہاٹ اسٹار جیسے پلیٹ فارمز کی مقبولیت میں اضافہ

وبا کے دوران چونکہ انڈیا کا عام طور پر سنیما جانے والا ہجوم اپنے گھروں تک ہی محدود تھا، نیٹ فلکس، ایمیزون پرائم اور ہاٹ اسٹار جیسے پلیٹ فارمز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

ایک دور تھا جب بڑے نام والے ہیرو کی بالی وڈ فلم کا آغاز انڈیا بھر میں ایک قومی تقریب ہوا کرتا تھا، جس کا استقبال ہفتوں قبل دھوم دھام سے کیا جاتا اور نمائش والے دن سنیما گھروں کے باہر لمبی قطاروں میں شائقین ٹکٹ ملنے پر خوشی کے گیت گاتے تھے۔

برطانوی اخبار گارڈین کے رپورٹ کے مطابق رواں سال باکس آفس پر 77 فیصد ریلیز فلمیں فلاپ ہونے کے بعد سنیما ہالز بے حد خاموش ہیں اور کبھی نہ ختم ہونے والے بالی وڈ کے تسلط کے مستقبل پر اب غیر یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
بالی وڈ کی حالیہ ناکامی کا ملبہ کورونا وبا پر ڈالا جا رہا ہے جس کے باعث پوری دنیا میں سنیما گھروں کو بحران کا سامنا کرنا پڑا۔

وبا کے دوران چونکہ انڈیا کا عام طور پر سنیما جانے والا ہجوم اپنے گھروں تک ہی محدود تھا، نیٹ فلکس، ایمیزون پرائم اور ہاٹ اسٹار جیسے پلیٹ فارمز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

یہ پلیٹ فارمز انڈیا کی ایک ارب 40 کروڑ آبادی کا ایک چوتھائی استعمال کرتے ہیں۔ وہ فلمیں جو پہلے صرف سنیما گھروں میں قابل رسائی تھیں اب ان پلیٹ فارمز پر ملٹی پلیکس ٹکٹ کی قیمت کے ایک حصے میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

آن لائن پلیٹ فارمز پر فلمیں اور سیریز دیکھنے والے شائقین کی فلموں کے حوالے سے پسند میں بھی تنوع آیا ہے۔