حیدرآباد

حیدرآباد میں تلاشی مہم، 15 افراد کے خلاف مقدمات درج

انفورسمنٹ ٹیمس روزانہ صبح6 تاشام6بجے تک شہر کے تمام اسمبلی حلقہ جات میں تلاشی مہم میں مصروف ہیں۔

حیدرآباد: ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وکمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ روز نے بتایا کہ پارلیمانی انتخابات کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد تلاشی مہم کے دوران تاحال جملہ47 لاکھ 18ہزار 300 روپے ضبط کئے گئے جس میں 17لاکھ 49 ہزار140 روپے نقد رقم اور 104.41 لیٹر غیر قانونی شراب شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں تلاشی مہم، 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 17 ہزار روپے ضبط
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا
مسلمان، بی جے پی کوووٹ دیں گے: صدر آسام یونٹ
آخری تاریخ کے بعد ووٹرلسٹ میں اندراج نہیں ہوگا: رونالڈ راس

انفورسمنٹ ٹیمس روزانہ صبح6 تاشام6بجے تک شہر کے تمام اسمبلی حلقہ جات میں تلاشی مہم میں مصروف ہیں۔

چہارشنبہ کے روز 29لاکھ 70ہزار روپے نقد رقم اور 49.74 لیٹرغیر قانونی شراب مجموعی مالیت 23 ہزار 829 روپے بتائی گئی، ضبط کی گئی۔

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے بتایا کہ انتخابی شیڈول کی اجرائی کے بعد سے فلائنگ اسکواڈ ٹیموں نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ میں 38لاکھ روپے نقد رقم ضبط کی ہے جبکہ پولیس کی ٹیموں نے تلاشی مہم کے دوران9لاکھ 18ہزار 300 روپے نقد رقم کے علاوہ17لاکھ49 ہزار 140 روپے کی شراب کو ضبط کرلیا۔15 افراد کے خلاف نشہ بندی قانون کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ تاحال نقد رقم کی ضبطی سے متعلق26 شکایتیوں کی تحقیقات کرتے ہوئے انہیں حل کیا گیا اور19 مقدمات درج کئے گئے۔