تلنگانہسوشیل میڈیا

مودی کے قدیم ٹوئٹس سے مودی پر کے ٹی آر کا طنز

کے تارک راما راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے قدیم ٹوئٹس کو کھوج نکال کر ان ٹوئٹس سے ان کے (مودی) خلاف استعمال کیا ہے۔

حیدرآباد: ہندوستانی روپیہ، جمعہ کے روز اب تک کہ نچلی سطح پر گرنے کے بعد تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے کارگذار صدر کے تارک راما راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے قدیم ٹوئٹس کو کھوج نکال کر ان ٹوئٹس سے ان کے (مودی) خلاف استعمال کیا ہے۔

کے ٹی آر نے2013 میں کئے گئے مودی کے مختلف ٹوئٹس کو پوسٹ کیا جس میں روپیہ کی قدر میں کمی پر مودی نے اُس وقت کی یو پی اے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تمام بھکتوں کو یہ گیان دے رہے تھے کہ عالمی مارکٹس اور فیڈ کے ریٹس (قیمت) کس طرح روپیہ کو متاثر کررہے ہیں۔

وشوا گرو مودی جی! آپ کی منطق سے متفق نہیں ہوئے تھے۔ میں طنز کے طور پر ان کی دانش مندی کی چند موتیوں کو پیش کررہا ہوں۔ کے ٹی آر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ کے ٹی آر نے یاد دلایا کہ مودی نے یہ کہا تھا کہ مرکزی حکومت میں کرپشن کے سبب روپیہ، اپنی قدر کھورہا ہے۔

ٹی آر ایس قائد نے یاد دلایا کہ مودی نے اس وقت ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ روپیہ آئی سی یو میں ہے۔ کے ٹی آر نے نیوانڈیا کے ساتھ ہیش ٹیاک کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اورنے تحریر کیا کہ روپیہ اب تک کی نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مگر میڈم ایف ایم، راشن کی دکانات پر پی ایم (پرائم منسٹر) کی تصاویر کو دیکھنے میں مصروف ہیں۔ وہ دراصل دورہ ضلع کاماریڈی کے دوران ایک راشن شاپ پر مودی کی تصویر نہ لگا نے پر سیتا رمن نے ضلع کلکٹر کی سرزنش کی تھی، کا حوالہ دے رہے تھے۔

وہ (نرملا سیتا رمن) آپ کو بتائیں گی روپیہ، اپنا فطری راستہ تلاش کرلے گا۔ تمام معاشی مشکلات، بیروزگاری اور افراط زر یہ سب خدائی کام ہیں۔ وشوا گروجی! کے ٹی آر نے یہ تحریرکیا ہے۔