کے ٹی آر نے ٹویٹر پر این ڈی ٹی وی کواَن فالو کردیا

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹویٹر پر سرگرم تارک راماراؤ نے اس سلسلہ میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے این ڈی ٹی وی کواَن فالو کردیا ہے۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹویٹر پر سرگرم تارک راماراؤ نے اس سلسلہ میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے این ڈی ٹی وی کی جانب سے تاحال کئے گئے بہتر کام پر اس کا شکریہ بھی اداکیا۔

تارک راماراؤ نے اس سلسلہ میں ایک خبر کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا جس میں کہاگیا ہے کہ این ڈی ٹی وی میں اڈانی گروپ کی جانب سے بڑی حصہ داری حاصل کرنے کے بعد پرنائے رائے اور ان کی بیوی رادھیکارائے نے بورڈ آف ڈائرکٹرس آرآرپی آرہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹیڈکا عہدہ چھوڑدیا ہے۔

تارک راما راؤ کا یہ ٹویٹ ان دونوں کے عہدہ چھوڑنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ پرنائے رائے اور ان کی بیوی کے عہدے چھوڑنے کے بعد فوری اثر کے ساتھ سُدھپتا بھٹاچاریہ، سنجے پوگالیا اور سینتھل سنیا کو بورڈ آف ڈائرکٹرس بنایاگیا ہے۔

آر آر پی آر ہولڈنگس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی 99.5حصہ داری اڈانی گروپ کی ملکیت والے وشواپردھان کمرشیل کو منتقل کردی ہے۔ اس طرح اڈانی گروپ این ڈی ٹی وی کے مالکانہ حقوق کے حصول کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھ گیا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button