سوشیل میڈیاکرناٹک

ویڈیو: کرناٹک میں ہندو انتہاپسندوں کی مسجد پر سنگباری

کرناٹک کے ضلع ہاویری میں اشرار نے منگل کے روز ایک ریالی کے دوران ایک مسجد پر سنگباری کی۔انہوں نے ہندوتنظیموں اورکروبابرادری کی تنظیموں کی جانب سے نکالے گئے جلوس کے دوران مسلمانوں کے مکانات اورمسجد کونشانہ بنایا۔

بنگلورو: کرناٹک کے ضلع ہاویری میں اشرار نے منگل کے روز ایک ریالی کے دوران ایک مسجد پر سنگباری کی۔انہوں نے ہندوتنظیموں اورکروبابرادری کی تنظیموں کی جانب سے نکالے گئے جلوس کے دوران مسلمانوں کے مکانات اورمسجد کونشانہ بنایا۔

نیوزمنٹ کی اطلاع کے مطابق پولیس نے بتایاکہ تقریباً 200افراد پر مشتمل ہندوتنظیموں کے گروپ نے رتی ہالی تعلقہ میں ایک بائیک ریالی نکالی وہ ایک مجاہد آزادی سنگولی رائنا کامجسمہ لے جارہے تھے جس نے19ویں صدی میں انگریزوں کے خلاف لڑائی کی تھی۔

https://twitter.com/HateDetectors/status/1635600567245639680?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1635600567245639680%7Ctwgr%5E0d415b6fd411e42d78dd4ed90c106be99cf4b9fd%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fsabrangindia.in%2Farticle%2Fviolence-breaks-out-after-controversial-route-procession-passes-mosque-karnatakas-haveri-15

جیسے ہی یہ جلوس ایک مسلم محلہ سے گزرا چندافراد نے قریبی مکانات اورایک مسجد پر سنگباری کی۔ پولیس نے بتایاکہ اس واقعہ میں 5افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے اس ضمن میں 20افرادکوگرفتارکرتے ہوئے صورتحال پر قابوپالیا۔

ہاویری کے سپرنٹنڈنٹ پولیس شیوکمارگنارے نے بتایاکہ فی الحال صورتحال پرامن ہے اورتمام علاقوں میں سیکیوریٹی فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ9مارچ کوایسی ہی ایک ریالی میں مسلمانوں نے خلل ڈالا تھا۔آج جلوس جب ایک مسجد کے قریب پہونچاتو چند اشرار نے سنگباری شروع کردی۔ 8تا10مکانات اوردو گاڑیوں کوتباہ کردیا گیا۔