شادی کی عمرپر وزیر کا ویڈیو وائرل، کانگریس نے لی چٹکی

اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے کانگریس کی ریاستی اکائی میڈیا شعبہ کے نائب سربراہ نریندر سلوجا نے کہاکہ ریاستی کابینہ میں کیسے کیسے نگینے بھرے ہوئے ہیں؟ وزیر کس طرح کی زبان کا ستعمال کرتے ہوئے تقریر کر رہے ہیں۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر جنگلات وجئ شاہ کے ’شادی کی عمر‘ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ایک ویڈیو کو لے کرکانگریس نے طنزکیا ہے۔

سوشل میڈیاپر آج ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایم پی کے وزیر وجئے شاہ ایک منچ پر یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ اگر لڑکے کی عمر50 سال ہو جائے اور اس کی شادی نا ہو، توآس پاس کے لوگ کھسر پھسر کرنے لگتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ تیکھے لہجے میں اور بھی باتیں بولتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے کانگریس کی ریاستی اکائی میڈیا شعبہ کے نائب سربراہ نریندر سلوجا نے کہاکہ ریاستی کابینہ میں کیسے کیسے نگینے بھرے ہوئے ہیں؟ وزیر کس طرح کی زبان کا ستعمال کرتے ہوئے تقریر کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا، ’کیا یہ ایسا بول کر اپنی ہی بی جے پی قیادت پر سوال اٹھا رہے ہیں….؟‘

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button