کھیل

کین ولیمسن آئی پی ایل 2023 سے باہر

ولیمسن انجری کے بعد میدان سے باہر ہوگئے۔ ولیمسن اس بار گجرات ٹائٹنز کا حصہ بنے۔ وہ آئی پی ایل 2022 میں سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان تھے لیکن ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ سے انہیں حیدرآباد نے ریلیز کردیا تھا۔

احمدآباد: دفاعی چمپئن گجرات ٹائٹنس کو آئی پی ایل 2023 کے پہلے میچ کے بعد بڑا دھکا لگا۔ ٹیم کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن گھٹنے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ولیمسن جمعہ کو چینائی سوپر کنگز کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں
اب لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں: رنکو سنگھ
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
ولیمسن نے فٹنس حاصل کرلی، ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے
یہ مہندرسنگھ دھونی کا نیا اوتار ہے: منجریکر
پاکستان ہندستانی حالات میں جیتنے کا مضبوط دعویدار : وسیم اکرم

ولیمسن انجری کے بعد میدان سے باہر ہوگئے۔ ولیمسن اس بار گجرات ٹائٹنز کا حصہ بنے۔ وہ آئی پی ایل 2022 میں سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان تھے لیکن ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ سے انہیں حیدرآباد نے ریلیز کردیا تھا۔

 اب گجرات کیلئے کھیلنا ان کیلئے کامیاب نہیں رہا۔ پہلے ہی میچ کے بعد انہیں انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے کین ولیمسن میچ میں بیٹنگ نہیں کرسکے۔ ان کی جگہ سائی سدرشن کو ’امپیکٹ پلیئر‘ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 2022 کین ولیمز کیلئے مایوس کن رہا۔ سن رائزرس حیدرآباد کیلئے کھیلتے ہوئے انہوں نے 13 میچوں میں صرف 19.64 کی اوسط سے 216 رنز بنائے تھے۔ اس میں انہوں نے صرف ایک نصف سنچری اسکور کی تھی۔