بینک ملازمین کی ملک گیر پیمانے پر ہڑتال

یونائٹیڈ فورم آف بینک یونین (یو ایف بی یو) نے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کیلئے دباؤ ڈالنے کیلئے 30 جنوری سے دو روزہ ملک گیر ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: یونائٹیڈ فورم آف بینک یونین (یو ایف بی یو) نے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کیلئے دباؤ ڈالنے کیلئے 30 جنوری سے دو روزہ ملک گیر ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یو ایف بی یو نے آج بتایا کہ جمعرات کے روز ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں ملک گیر ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن (اے آئی بی سی اے) کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹاچلم نے بتایا کہ تحریری نمائندگیوں کے باوجود انڈین بینکس اسوسی ایشن (آئی بی اے) نے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کے معاملہ میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی جس کے سبب 30 اور 31 جنوری کو دو روزہ ملک گیر ہڑتال کے ذریعہ احتجاج کے احیاء کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے 5 مطالبات میں پانچ دنوں کا ہفتہ‘ آپڈیشن آف پنشن‘ این پی ایس کی برخواستگی‘ ویجس پر نظرثانی اور تمام کیڈر میں تقررات کے علاوہ دیگر مسائل پر مشاورت شامل ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button