سوشیل میڈیا

قدرت کا کرشمہ: انڈے میں سے 4 ٹانگوں والا چوزہ نکل آیا

ویڈیو میں نظر آنے والے چوزے کی 2 کی بجائے 4 ٹانگیں ہیں۔ یہ 4 ٹانگوں والا چوزہ مکمل طورپر صحتمند اور محفوظ نظر آرہا ہے جسے دیکھ کر صارفین حیرت زدہ ہیں۔

حیدرآباد: قدرت کے کئی نشانیاں ہیں جو وقتاً فوقتاً اپنے حیرت انگیز عجائبات سے لوگوں کو حیرانی میں مبتلا کردیتی ہے۔ درحقیقیت دنیا بھر میں کئی بار ایسے حیرت انگیز واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جنہیں دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا
لڑکی کا برہنہ ویڈیو تیار کرنے پر کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالک کے خلاف کیس درج
گرو رندھاوا اور شہناز گل کاپہلا میوزک ویڈیوریلیز

اب حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں قدرت کا کرشمہ دیکھ کر آپ کی آنکھیں دنگ رہ جائیں گی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک انڈے سے 2 نہیں بلکہ 4 ٹانگوں والاچوزہ کیسے نکلا ہے جو ان دنوں انٹر نیٹ پر سب کو حیران کررہا ہے۔

https://www.instagram.com/reel/Cmk2lU2JtJH/?utm_source=ig_web_copy_link

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ انڈے میں سے صرف چوزہ ہی نکلے گا لیکن اس وائرل ویڈیو میں قدرت کا ایک الگ ہی کرشمہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس حیران کن ویڈیو میں 4 ٹانگوں والے چوزے نے سب کو حیران کردیا ہے۔

اگرچہ  مرغی کی دو ٹانگیں ہوتی ہیں لیکن اس وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے مرغی کے چوزے کی چار ٹانگیں ہیں۔ دراصل سوشل میڈیا پر ان دنوں 4 ٹانگوں والے چوزے (چکن 4 لیگس) کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر حیرت زدہ ہورہے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے انسٹا گرام پر saquib12pathanss کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے ج سمیں ایک شخص مرغی کے انڈے سے ایک چوزہ کو نکالتا دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے چوزے کی 2 کی بجائے 4 ٹانگیں ہیں۔ یہ 4 ٹانگوں والا چوزہ مکمل طورپر صحتمند اور محفوظ نظر آرہا ہے جسے دیکھ کر صارفین حیرت زدہ ہیں۔