وزیراعظم مودی کے بھائی سڑک حادثہ میں زخمی

کار میں ڈرائیور کے علاوہ پرہلاد مودی‘ ان کا بیٹا‘ بہو اور ایک بچہ سفر کررہے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ معمولی زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لئے جے ایس ایس ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

میسورو: وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی پرہلاد مودی اور ان کے ارکان خاندان اس وقت زخمی ہوگئے جب ان کی کار کو میسورو کے قریب حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے منگل کے دن یہ بات بتائی۔

ذرائع کے بموجب کار میں ڈرائیور کے علاوہ پرہلاد مودی‘ ان کا بیٹا‘ بہو اور ایک بچہ سفر کررہے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ معمولی زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لئے جے ایس ایس ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ زخم معمولی ہیں۔ دوپہر 1:30 بجے کے آس پاس کار‘ روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔ حادثہ کڑاکولا کے قریب پیش آیا۔ میسورو کی سپرنٹنڈنٹ پولیس سیما لاٹکر نے مقام حادثہ اور دواخانہ کا دورہ کیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button