مشرق وسطیٰ

فلائی دبئی نے ٹکٹس سستے کردیئے

فلائی دبئی نے کہا ہے کہ رعایتی قیمت والے ٹکٹوں کی بکنگ 31 جولائی سے کرانا ہوگی اور سفر کے لیے 31 اگست تک سہولت ہوگی۔

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن فلائی دبئی نے 20 شہروں کے لیے سستے ٹکٹوں کی پیشکش کی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں فلائی دبئی نے 20 ہوائی اڈوں کے لیے سستے ٹکٹوں کی پیشکش کی ہے جس کی 1050 درہم سے شروعات ہو گی۔

الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی نے کہا ہے کہ 31 جولائی سے 31 اگست تک سفر کرنے والوں کو سستے ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے۔

صلالہ کے لیے سیاحتی کلاس کا ٹکٹ 1050 درہم، بزنس کلاس کا 4650 درہم میں دستیاب ہوگا، مصری شہر سکندریہ کے لیے اکانومی کلاس کا ٹکٹ 1080، بزنس کلاس کا 3200، تبلیسی کے لیے سیاحتی کلاس کا 1350اور بزنس کلاس کا 7500 ریال میں بک کرایا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق باکو کے لیے سیاحتی کلاس کا ٹکٹ 1450، بزنس کلاس کا 7100 درہم، تھائی لینڈ کے کراوی کے لیے سیاحتی کلاس کا 1800 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 7 ہزار درہم میں دستیاب ہے۔

میلانو کے لیے سیاحتی کلاس کا 2160 اور بزنس کلاس کا 12 ہزار درہم میں فراہم کیا جائے گا جبکہ اٹلی کے کاتانیا کے سیاحتی کلاس کا ٹکٹ 2700 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 11 ہزار درہم میں دستیاب ہوگا۔

فلائی دبئی نے کہا ہے کہ رعایتی قیمت والے ٹکٹوں کی بکنگ 31 جولائی سے کرانا ہوگی اور سفر کے لیے 31 اگست تک سہولت ہوگی۔