کچراچننے والی سے راہول گاندھی کی ملاقات

شنو نے راہول گاندھی سے کہا ہم غریب لوگ ہیں اور مختلف مقامات سے کچرا چن کر زندگی بسرکرتے ہیں۔ ہم جھونپڑی میں رہتے ہیں۔ ہمارے پاس برقی اورپانی تک نہیں ہے۔

برواہا: کانگریس قائد راہول گاندھی نے اپنی بھارت جوڑویاترا کے دوران مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون کے ایک ٹاؤن میں ایک کچراچننے والی سے بات چیت کی۔ اس نے انہیں اسے اور اس کے گھروالوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس نے کہا کہ وہ برقی اور پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ ہفتہ کو بھارت جوڑو یاترا کا چوتھا دن تھا۔

 رات میں توقف کے بعد آج صبح ضلع کھنڈوا سے یاترا شروع ہوئی۔ کھرگون سے گذرنے کے دوران راہول گاندھی نے کچرا چننے والی 45 سالہ شنو اور اس کے کنبے والوں سے ملاقات کی۔ یہ لوگ سڑک کنارے ہجوم میں شامل تھے۔

 شنو نے راہول گاندھی سے کہا ہم غریب لوگ ہیں اور مختلف مقامات سے کچرا چن کر زندگی بسرکرتے ہیں۔ ہم جھونپڑی میں رہتے ہیں۔ ہمارے پاس برقی اورپانی تک نہیں ہے۔

اس نے اور اس کے گھروالوں نے کہا کہ ہماری آوازنہیں سنی جاتی۔ شنو نے کہا کہ میرے بچے اسکول نہیں جاتے۔ اسی دوران پرینکا گاندھی ان کے شوہر رابرٹ وڈرا اور لڑکے ریحان نے مسلسل تیسرے دن یاترا میں حصہ لیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button