راہول کے انیمیشن ویڈیو سے بی جے پی کی بوکھلاہٹ ظاہر: کانگریس

بی جے پی نے بھارت جوڑو پر طنزکرنے کیلئے اتوار کے دن راہول گاندھی کا ایک انیمیشن ویڈیوجاری کیا۔ جس پرکانگریس کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا۔

نئی دہلی: بی جے پی نے بھارت جوڑو پر طنزکرنے کیلئے اتوار کے دن راہول گاندھی کا ایک انیمیشن ویڈیوجاری کیا۔ جس پرکانگریس کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا۔

بی جے پی نے ٹوئٹر پر زائداز2منٹ کے اینیمیشن میں راہول گاندھی کو فلم شعلے کے اسرانی کے کردار میں دکھایا۔

ویڈیو میں گوا میں کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی کے پارٹی چھوڑکرجانے‘ غلام نبی آزاد کا ساتھ دینے والے قائدین اور راجستھان میں داخلی اختلافات پر طنز کی گئی۔

کانگریس جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جئے رام رمیش نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی کا توڑکرنے کیلئے بی جے پی کا نیا فارمولہ فرسٹریشن + ڈپریشن= انیمیشن ہے۔

بھارت جوڑو یاترا کی شروعات سے لے کر آج تک بی جے پی طنزیہ حملے کررہی ہے۔ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ وہ اس لئے ایسا کررہی ہے کہ وہ بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی سے بوکھلائی ہوئی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button