سوشیل میڈیا

سلمان خان ڈرگس لیتا ہے، عامر خان کا پتہ نہیں: یوگا گرو رام دیو (ویڈیو)

رام دیو اتر پردیش میں انسداد منشیات مہم کے آغاز کے موقع پر تقریر کررہے تھے۔ وہ اپنی تقریر میں فلم انڈسٹری اور فلمی ستاروں کو ڈرگس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے نظر آئے۔

لکھنؤ: یوگا گرو بابا رام دیو نے ’’بالی ووڈ اور ڈرگس‘‘ کے بارے میں آواز اٹھائی اور اس دوران ایک متنازع تقریر میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے بیٹے کا نام لے لیا جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

رام دیو اتر پردیش میں انسداد منشیات مہم کے آغاز کے موقع پر تقریر کررہے تھے۔ وہ اپنی تقریر میں فلم انڈسٹری اور فلمی ستاروں کو ڈرگس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے نظر آئے۔

یوگا گرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کا بیٹا (آرین خان) ڈرگ پارٹی میں ڈرگ کرتے ہوئے پکڑا گیا، وہ جیل چلا گیا، سلمان خان ڈرگز لیتا ہے، البتہ عامر خان کے بارے میں، میں نہیں جانتا، خدا ان کے بارے میں جانتا ہے‘‘۔ رام دیو اتر پردیش کے مراد آباد میں اس پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔

کون جانتا ہے کہ کتنے فلمی ستارے منشیات لیتے ہیں اور اداکارائیں تو اس سے بھی بدتر ہیں۔ فلم انڈسٹری میں ہر جگہ منشیات ہے۔ بالی ووڈ میں منشیات ہیں، سیاست میں منشیات ہیں۔

رام دیو نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران شراب تقسیم کی جاتی ہے۔ ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہندوستان کو ہر نشے سے پاک کرنا چاہئے۔ اس کے لئے ہم ایک تحریک چلائیں گے۔

رام دیو کے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا جارہا ہے اور جن مشہور شخصیات کا نام لیا اس نے لیا ہے، ان میں سے کسی نے بھی جواب نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان، جسے گزشتہ سال ایک کروڑ پارٹی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، کو ثبوت کی کمی پر بری کر دیا گیا تھا۔ تقریباً ایک ماہ جیل میں رہنے کے بعد اسے ضمانت مل گئی تھی۔