سوشیل میڈیا

اِس پاکستانی ماڈل کی وجہ سے ثانیہ اور شعیب کے رشتہ میں آئی دراڑ؟

ان افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب ثانیہ مرزا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر کچھ ایسی پوسٹس چھوڑیں جس میں وہ تنہا اور ٹوٹے دل کے احساسات کا اظہار کررہی ہیں۔

کراچی: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی طلاق کی افواہوں کے درمیان عائشہ عمر کا نام سامنے آیا ہے اور سوشیل میڈیا پر اس کا خوب چرچا ہو رہا ہے۔ عائشہ عمر پاکستانی فلم اداکارہ اور ماڈل ہیں جن کے ساتھ شعیب ملک نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کیا تھا۔

عائشہ عمر کی وجہ سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جوڑی کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہ ہونے کی خبریں آئی ہیں اور شعیب ملک کے ایک قریبی ساتھی نے دونوں میں طلاق کی تصدیق بھی کردی ہے تاہم لوگوں کو یا تو ثانیہ یا پھر شعیب ملک کی طرف سے اس خبر کی توثیق کا انتظار ہے۔

ان افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب ثانیہ مرزا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر کچھ ایسی پوسٹس چھوڑیں جس میں وہ تنہا اور ٹوٹے دل کے احساسات کا اظہار کررہی ہیں۔

تاہم، ان قیاس آرائیوں سے قطع نظر، ثانیہ اور شعیب دونوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ثانیہ اور شعیب کی شادی کو 12 سال ہوچکے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

بالی ووڈ لائف کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھ گرینڈ سلیم ڈبلز ٹائٹل جیتنے والی ثانیہ مرزا مبینہ طور پر اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ تنہا رہ رہی ہیں۔ وہ فی الوقت دبئی میں ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے رشتے کے درمیان دراڑ کی اصل وجہ پاکستانی ماڈل عائشہ عمر ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ماڈل عائشہ عمر کا نام اس ہائی پروفائل طلاق معاملہ میں شامل ہوگیا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CjGhaOMuQdD/

عائشہ عمر اور شعیب ملک نے تقریباً ایک سال پہلے ایک بڑا ہی بولڈ فوٹو شوٹ کیا تھا جس کے بعد دونوں میں قربتیں پیدا ہوئیں۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ عائشہ عمر نے انہیں فوٹو شوٹ میں بہت مدد کی تھی کیونکہ وہ گلیمر کی دنیا کے مختلف انداز اور اطوار سے وہ واقف نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ عمر کی شعیب ملک سے قربت ہی ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کے رشتے میں دراڑ کا باعث بنی ہے۔