سوشیل میڈیاکھیل

سعودی عرب کی تاریخی جیت، میسی کی ٹی شرٹ کی نیلامی کا اعلان  

سعودی قومی ٹیم کے ہاتھوں 2 کے مقابلہ میں ایک گول سے ہارنے ارجنٹائن کی ٹیم کے معروف کھلاڑی میسی کی شرٹ اس نیلامی میں اب تک سب سے آگے ہے۔ میسی کے شرٹ کی قیمت 57 ہزار یورو تک پہنچ گئی۔

جدہ: ارجنٹائن کی ٹیم کے معروف کھلاڑی میسی کی سعودی عرب کے خلاف ہار والی شرٹ کو نیلامی کیلئے پیش کیا گیا جہاں شرٹ کی تاریخ بولی لگائی جارہی ہے۔ فٹ بال کھلاڑیوں کی شرٹس کی نیلامی کرنے والی کمپنی ’اے سی مومینٹو‘ نے میچ کھیلنے والے ارجنٹائن کے کچھ کھلاڑیوں کی شرٹس فروخت کرنے کا اعلان کیا۔

سعودی قومی ٹیم کے ہاتھوں 2 کے مقابلہ میں ایک گول سے ہارنے ارجنٹائن کی ٹیم کے معروف کھلاڑی میسی کی شرٹ اس نیلامی میں اب تک سب سے آگے ہے۔ میسی کے شرٹ کی قیمت 57 ہزار یورو تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ سعودی قومی ٹیم نے 2022 ورلڈ کپ کے چوتھے دن کے پہلے میچ میں ارجنٹائن کے خلاف ایک دلچسپ فتح حاصل کی۔ اس میچ میں میسی نے دسویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول کردیا تھا۔

سعودی عرب کے صالح اور سالم نے بالترتیب 48 ویں اور 53 ویں منٹ میں گول کر کے سعودی عرب کو برتری دلا دی اور اس برتری کو میچ کے آخر تک برقرار رکھ کر فتح حاصل کر لی۔