سوشیل میڈیاشمالی بھارت

دیسی ساختہ پستول کی اسمگلنگ‘ طالبہ گرفتار

لڑکی کے ساتھ ایک بیاگ تھا جب ہمارے پولیس جوانوں نے بیاگ کھولا تو اس میں چار دیسی ساختہ پستول(کٹّے)‘ پستول کا ایک میگزین‘ 13240روپئے نقد‘ ایک اسمارٹ فون اور ایک بٹن فون پائے گئے۔

پٹنہ: بہار کے ارول ضلع میں جمعرات کے دن ایک طالبہ کو آتشیں اسلحہ اسمگل کرنے کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔اروال کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) محمد قاسم نے واقعہ کی تصدیق کی۔ یہ طالبہ اپنے بوئے فرینڈ اور دوسرے نوجوانوں کے ساتھ ایک بائک پر سفر کررہی تھی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں راشن چاول کی بڑے پیمانہ پر اسمگلنگ: ٹاسک فورس کے کانسٹبل کی نگرانی میں غیر قانونی سرگرمیاں جاری؟
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار

 این ایچ 139 پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران یہ گرفتاری کی گئی۔قاسم نے کہا کہ ملزمہ 2نوجوانوں کے ساتھ ایک بائک پر سفر کررہی تھی۔ کنجر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے روڈ پر گشت کے دوران شبہ محسوس کیا کیونکہ وہ تیز رفتاری کے ساتھ سفر کررہے تھے۔

 انہوں نے پولیس کی جانب سے چیکنگ کا سگنل دینے کے باوجود گاڑی نہیں روکی۔ ہمارے افسران نے شبہ کیا کے ملزمین نے غالباً لڑکی کا اغوا کیا چنانچہ وہ نہایت تیزی کے ساتھ گاڑی چلا رہے ہیں۔

ایس ایچ او اور پولیس کی دیگر ٹیموں نے بائک سواروں کو پیچھا کیا۔ مختصر تعاقب کے بعد 2نوجوان مقام واقعہ سے فرار ہوگئے مگر لڑکی بھاگنے سے قاصر رہی۔

لڑکی کے ساتھ ایک بیاگ تھا جب ہمارے پولیس جوانوں نے بیاگ کھولا تو اس میں چار دیسی ساختہ پستول(کٹّے)‘ پستول کا ایک میگزین‘ 13240روپئے نقد‘ ایک اسمارٹ فون اور ایک بٹن فون پائے گئے۔

 سرسری پوچھ گچھ کے دوران طالبہ نے انکشاف کیا کہ وہ پٹنہ میں ایک کرایہ کے مکان میں بائے فرینڈ کے ساتھ مقیم ہے اور مسابقتی امتحان کیلئے تیاری کررہی ہے۔