سوشیل میڈیاکرناٹک

کرناٹک کے مندر میلہ میں مسلم تاجروں کے بائیکاٹ کا بیانر

بجرنگ دل کارکنوں کا کہنا ہے کہ ٹمپل مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ بیانر پر لکھا ہے کہ کاروبار کرنے کا موقع صرف ہندو تاجروں کو ملے گا جو ہندو دھرم اور روایات پر یقین رکھتے ہیں۔

دکھشن کنڑا: وشواہندو پریشد(وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کارکنوں نے ہفتہ کے دن منگلورو سٹی کے قریب کاورو کے مذہبی میلہ میں مسلم تاجروں کے بائیکاٹ کا بیانر لگادیا۔ یہ بیانر مہالنگیشور مندر کے احاطہ میں لگایا گیا جو محکمہ ہندو انڈومنٹ کے تحت ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی وتہذیبی شناخت کی حفاظت
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
ہریانہ تشدد، دہلی کے کئی علاقوں میں وی ایچ پی کے احتجاجی مظاہرے
نیتی آیوگ کی میٹنگ میں 8 چیف منسٹرس کی غیر حاضری بدقسمتی: بی جے پی
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے

 مذہبی میلہ 14 تا 18 جنوری جاری رہے گا۔ ایک مقامی شخص نے کہا کہ سابق میں بیشتر دکانیں مسلمان لگاتے تھے۔اِس بار مینجمنٹ نے بجرنگ دل کارکنوں کو دکانیں الاٹ کی ہیں۔

 بجرنگ دل کارکنوں کا کہنا ہے کہ ٹمپل مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ بیانر پر لکھا ہے کہ کاروبار کرنے کا موقع صرف ہندو تاجروں کو ملے گا جو ہندو دھرم اور روایات پر یقین رکھتے ہیں۔

مورتی پوجا کو ”حرام“ سمجھنے والوں کے لئے یہاں کوئی جگہ نہیں۔ حلقہ کی نمائندگی بی جے پی رکن اسمبلی بھرت شیٹی کرتے ہیں۔ بیانر لگنے کے بعد محکمہ پولیس نے مندر کے احاطہ میں اور اطراف کے علاقہ میں سٹی آرمڈ ریزرو (سی اے آر) کے دستے تعینات کردیئے۔