سوشیل میڈیا

ندی میں اچانک طغیانی، لوگ تنکے کی طرح بہنے لگے (ویڈیو وائرل)

ایک زخمی خاتون نے بتاےاکہ میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے بہت سے لوگوں کو ڈوبتے دیکھا ہے۔ میں مورتی وسرجن دیکھنے کےلئے گھاٹ پر گئی تھی۔اچانک میں گرگئی اس کے بعد ہمیں ایک جے سی بی کے ذریعے ساحل پر لے جایا گیا۔

کلکتہ: جلپائی گوڑی کے مالبازار علاقے میں مال ندی میں مورتی وسرجن کے دوران اچانک ندی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے دوران ہوئے حادثہ کی جو تصاویر اور ویڈیوز آئے وہ بہت ہی خوفناک اور دل دہلادینے والے ہیں ۔

اچانک پانی کی سطح بلند ہونے اور طغیانی آنے کی وجہ سے ندی میں موجود لوگ بھوسے کی طرح تیر نے لگے ۔ایسے میں انتظامیہ پر سوا ل اٹھنے لگا ہے کہ مورتی وسرجن کے دوران پولس انتظامیہ چوکس کیوں نہیں تھی ۔

ذرائع کے مطابق مالبازار شہر اور چائے کے باغات سے ملحقہ علاقوں کے باشندی اس ندی میں مورتی وسرجن کےلئے آتے ہیں ۔اس سال بھی بڑی تعداد میں لوگ مورتی وسرجن کےلئے جمع ہوئے تھے ۔اس دوران ندی میں طغیانی آگئی۔

گرچہ بڑی تعداد اس حادثے سے بچ جانے میں کامیاب ہوگئے ہیں مگر اس خوفناک حادثے کی یاد سےوہ دہل جاتے ہیں ۔مالبازار میں تباہی کے کئی گھنٹے گزر گئے لیکن زخمیوں کے لیے خوف ختم نہیں ہوا ہے۔ اسپتال میں زیر علاج ایک خاتون نے بتایا کہ اس کی آنکھوں کے سامنے ندی میں کئی لوگ بہہ گئے ہیں۔ اس کا اپنا بایاں ہاتھ بھی ٹوٹ گیا ہے۔

مالبازار کے 1500 باشندے چہارشنبہ کی رات مال ندی گھاٹ پر مورتی وسرجن کو دیکھنے کےلے جمع ہوئے تھے۔ طغیانی آنے کی وجہ سے ندی میں کرنٹ آگیا تھا۔زخمی خاتون نے بتایا کہ اچانک ایک بہت بڑا کرنٹ آیا اور چند منٹوں میں ہمیں بہا کر لے گیا۔

 میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے بہت سے لوگوں کو ڈوبتے دیکھا ہے۔ میں مورتی وسرجن دیکھنے کےلئے گھاٹ پر گئی تھی۔اچانک میں گرگئی اس کے بعد ہمیں ایک جے سی بی کے ذریعے ساحل پر لے جایا گیا۔

ملبازار کا ایک اور رہائشی جو مورتی وسرجن دیکھنے کےلئے گیا تھا اس حادثہ میں وہ زخمی ہوگیا اور مال بازارر سپر اسپیشلٹی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ حادثے کے وقت اس نے اپنے سامنے ایک بچہ تیرتا ہوا دیکھا۔

 لیکن وہ کوشش کے باوجود اسے نہ بچا سکا۔ اسنے کہاکہ ’’میں تیز کرنٹ میں ایک بچے کا ہاتھ پکڑنے میں کامیاب ہوگیا۔ لیکن اسے تھام نہ سکا۔ پتا نہیں وہ لہروں میں کہاں بہہ گیا۔