لڑکیوں کے واش روم میں تانک جھانک‘ ممبئی آئی آئی ٹی کا ملازم گرفتار

ممبئی کے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی(آئی آئی ٹی) میں آج ایک کینٹن ملازم کوگرفتار کرلیاگیا۔ اس پرالزام ہے کہ وہ ہاسٹل کی عمارت میں لڑکیوں کے باتھ روم میں جھانکتاتھا۔

ممبئی: ممبئی کے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی(آئی آئی ٹی) میں آج ایک کینٹن ملازم کوگرفتار کرلیاگیا۔ اس پرالزام ہے کہ وہ ہاسٹل کی عمارت میں لڑکیوں کے باتھ روم میں جھانکتاتھا۔

پنجاب کی چندی گڑھ یونیورسٹی میں ویڈیو تنازعہ کے بعد یہ معاملہ گرمایاہواہے۔ ہاسٹل کی نائٹ کینٹن کاملازم21 سالہ پنٹوگاریہ اتوارکی رات پائپ کے سہارے اوپر چڑھااورلڑکیوں کے واش روم جھانک رہاتھا۔

پی ٹی آئی نے ایک عہدیدار کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ ہاسٹل کی لڑکیوں نے شورمچایاجس پر پنٹوکوپکڑلیاگیا۔ پیرکے روزایک کیس درج کرایاگیا اوراسے رسمی طورپر گرفتارکرلیاگیا۔ اس پرتاکاجھانکی کا الزام ہے۔

عہدیدارنے بتایاکہ پنٹوکے فون میں کوئی فوٹو یا ویڈیو نہیں پایاگیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button