تلنگانہ: صرف 8.8 مربع گز اراضی پر دومنزلہ انوکھے مکان کی تعمیر

شہر کے مضافاتی علاقہ رنگا ریڈی ضلع کے حیات نگر منڈل کے کنٹلورو میں ایک شخص نے اپنی اراضی فروخت کردی جس کے بعد اس کے پاس 8.8 گز زمین ہی باقی رہ گئی۔

حیدرآباد: گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) اورنواحی حدود میں اراضیات کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔ بعض مقامات پر تو اراضیات کی قیمت لاکھوں اور کروڑوں میں ہے جس کے پیش نظراراضیات کے مالکین ہر ایک گز زمین کو استعمال کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں۔

شہر کے مضافاتی علاقہ رنگا ریڈی ضلع کے حیات نگر منڈل کے کنٹلورو میں ایک شخص نے اپنی اراضی فروخت کردی جس کے بعد اس کے پاس 8.8 مربع گز زمین ہی باقی رہ گئی تھی۔

اس جگہ پر ایک دو منزلہ عمارت تعمیر کی گئی جس کی چوڑائی اگلے حصے میں 6 فٹ، پیچھے 2 فٹ اور لمبائی 20 فٹ ہے۔

گراؤنڈ فلور پر ایک چھوٹا سا دفتر اور اوپر ایک اٹیچ باتھ روم کے ساتھ کمرہ بنایا گیا ہے۔

یہ ایک طرف سے دیوار کی طرح لگتا ہے لیکن یہ ایک دو منزلہ مکان ہے۔

اس انوکھے مکان کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد جمع ہورہی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button