شمالی بھارت

اسمبلی انتخابات میں پہلی بار ووٹروں کو کیو آر کوڈ والی پرچیاں دی جارہی ہیں

راجستھان میں 25 نومبر کو ہونے والے اسمبلی عام انتخابات - 2023 کے لیے ووٹنگ فیصد بڑھانے اور رائے دہندوں کی سہولت کے لیے پہلی بار تصویروں والی سلپس کے بجائے کیو آر کوڈ والی سلپس دی جارہی ہیں

جے پور: راجستھان میں 25 نومبر کو ہونے والے اسمبلی عام انتخابات – 2023 کے لیے ووٹنگ فیصد بڑھانے اور رائے دہندوں کی سہولت کے لیے پہلی بار تصویروں والی سلپس کے بجائے کیو آر کوڈ والی سلپس دی جارہی ہیں، جسے اسکین کرنے کے بعد پولنگ اسٹیشن اور اسمبلی حلقہ کی معلومات مل جائے گی۔

متعلقہ خبریں
راجستھان میں 12ہزار سے زیادہ افراد نے گھر بیٹھے ووٹ ڈالے
بی جے پی قائد سوریہ کانتا ویاس سے اشوک گہلوت کی حیرت انگیز ملاقات

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا نے بتایا کیو آر کوڈ والی ووٹر انفارمیشن سلپس اور ووٹر گائیڈ کی 16 نومبر سے تقسیم شروع کردی گئی تھی اور پہلی بار ریاست کے تمام ووٹروں کو کیوآر کوڈ والی ووٹر انفارمیشن سلپس تقسیم کی جا رہی ہیں۔

کیو آر کوڈ والی ووٹر انفارمیشن سلپ کے ذریعے ووٹر اپنے پولنگ اسٹیشن کا نمبر، ریاست اور ضلع کا ہیلپ لائن نمبر جیسی اہم معلومات حاصل کر سکیں گے۔

الیکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پہلی بار یہ سہولت شروع کی گئی ہے۔ ریاست میں پیر تک کیو آرکوڈ والی ووٹر سلپ اورووٹر گائیڈز کی 92 فیصد تقسیم مکمل ہو چکی ہے۔

مسٹرگپتا نے کہا کہ کیو آرکوڈ والی ووٹر سلپ کے ساتھ ہی ہر خاندان کے لیے ووٹر گائیڈ بھی ووٹروں کے گھر گھر پہنچائی جا رہی ہے۔ اس کے لیے ہر اسمبلی حلقہ میں بی ایل او کے ذریعے ووٹر گائیڈ تقسیم کرنے کا کام 91.3 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔

محکمہ الیکشن کی ہدایات پر اسمبلی حلقوں میں بنائے گئے بی ایل اوز اپنے اپنے علاقوں میں ووٹرز کے گھرگھر پہنچ کر ووٹنگ گائیڈ پیش کر رہے ہیں اور ووٹنگ سلپس بھی دے رہے ہیں۔

یہ 16 صفحات پر مشتمل کتابچہ ہر خاندان کو دیا جا رہا ہے۔ اس میں ووٹنگ کے عمل سے متعلق تمام معلومات دی گئی ہیں تاکہ ووٹر جب پولنگ اسٹیشن جائے تو اسے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس میں ووٹر لسٹ میں آپ کا نام تلاش کرنے، ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹر شناختی کارڈ یا 12 شناختی کارڈوں میں سے کوئی ایک، ووٹنگ کے عمل وغیرہ کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔