مدرسہ میں نابالغ لڑکے کے ساتھ بدفعلی‘ملزم گرفتار

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وہ مجھے بے ہوش کرتا تھا‘ میرے کپڑے اتارتا تھا اور پھر میرے ساتھ غلط کام کرتا تھا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس(نارتھ) ساگر سنگھ کلسی نے کہا کہ ملزم نے متاثرہ کے ساتھ کئی بار بدفعلی کی۔

نئی دہلی: شمالی دہلی کے ایک مدرسہ میں ایک استاد نے 12 سالہ لڑکے کے ساتھ باربار بدفعلی کی۔ ایک ملازم نے یہ بات بتائی۔ یہ لڑکا اگست 2021 سے الجامعتہ الاسلامیہ العربیہ قاسم العلوم مدرسہ میں زیرتعلیم تھا۔ پولیس نے  24 سالہ ملزم محمد عرفان کو جو اترپردیش کے ضلع سہارنپور کا ساکن ہے‘ گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سرائے روہیلا پولیس اسٹیشن میں 14  دسمبر کو دفعہ 377 (غیرفطری جرم) اور 506(مجرمانہ دھمکی) کے ساتھ ساتھ بچوں کو جنسی جرائم سے محفوظ رکھنے کے قانون (پوکسو) کی دفعہ 6 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سبزی منڈی پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق نابالغ نے الزام لگایا تھا کہ عرفان ہر دوسرے تیسرے دن آدھی رات کے قریب اس کے کمرہ میں آتا تھا اور اسے اپنے کمرہ میں لے جاتا تھا۔

 ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وہ مجھے بے ہوش کرتا تھا‘ میرے کپڑے اتارتا تھا اور پھر میرے ساتھ غلط کام کرتا تھا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس(نارتھ) ساگر سنگھ کلسی نے کہا کہ ملزم نے متاثرہ کے ساتھ کئی بار بدفعلی کی۔ لڑکے نے ایف آئی آر میں کہا کہ اس کے حملے مجھے درد سے کراہنے پر مجبور کردیتے تھے۔

 وہ مجھے دھمکی دیتا تھا کہ میں کسی پر یہ بات ظاہر نہ کروں۔ 7  اور 8  دسمبر کو دوبارہ زیادتی کا نشانہ بننے پر یہ لڑکا اپنے گھر کے لئے روانہ ہوگیا۔ یہ دیکھ کر کہ ان کا لڑکا افسردہ اور آزوردہ لگ رہا ہے‘ والدین نے اسے بولنے کے لئے اُکسایا جس پر لڑکے نے خوفناک تفصیلات کا افشاء کیا جس کے بعد وہ پولیس سے رجوع ہوئے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button