سوشیل میڈیا

دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سرکرکے واپس آنےوالی امریکی کوہ پیما کی نعش مل گئی

انتظامیہ کی جانب سے مشہور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن ہیلی کاپٹر نے ان کی باڈی کو تلاش کرلیا اور اب ان کی باڈی کو واپس لایا جارہا ہے۔

کاٹھمنڈو: نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرکے واپس آنے والی امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن کی نعش دو دن بعد مل گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاری نیلسن نے اپنے شوہر جم موریسن کے ہمراہ پیر کے روز دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ‘ماؤنٹ مناسلو’ کو سر کیا تھا واپسی کے دوران انہیں حادثہ پیش آیا اور وہ کھائی میں جاگری تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث بروقت آپریشن نہیں کیا جاسکا لہذا موسم بہتر ہوتے ہی انتظامیہ کی جانب سے مشہور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن ہیلی کاپٹر نے ان کی باڈی کو تلاش کرلیا اور اب ان کی باڈی کو واپس لایا جارہا ہے۔