سوشیل میڈیا

پرانا شہرحیدرآباد کے قبرستان میں اژدھا، ویڈیو وائرل

اس اژدھے کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ مقامی افراد نے کہا کہ اس طرح کا اژدھا اس قبرستان میں انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآباد کے قبرستان جی ایم چھاؤنی جمال بی کا تکیہ میں دس فیٹ طویل اژدھا نظر آیا۔

اس اژدھے کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ مقامی افراد نے کہا کہ اس طرح کا اژدھا اس قبرستان میں انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ چار سال پہلے بھی ایسا ہی ایک چھوٹا اژدھا نظرآیا تھا۔ اس کو پکڑکردوسری جگہ چھوڑدیاگیا تھا۔ اس سے یہ اندازہ لگایاگیا تھا کہ اس چھوٹے اژدھے کے ماں باپ بھی اس قبرستان میں موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عموماً اس قبرستان میں 6فیٹ اور 8فیٹ کے سانپ نظرآتے ہیں لیکن اتنا بڑا اژدھا پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انسانوں کیلئے یہ اژدھا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اس طرح کے اژدھے کے نظرآنے پر اس کو پکڑنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔