بیٹے نے باپ کا قتل کرکے لاش کے 32ٹکڑے کردیے

بیٹے نے باپ کے جسم کے ٹکڑے ٹکرے کرکے بورویل میں بھر دیا۔ بورویل سے بدبو آنے کے بعد مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے وٹل پر شبہ کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کی جس میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

باگلکوٹ: باگلکوٹ ضلع میں قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع میں ایک شخص نے اپنے باپ کا قتل کردکے اس کی لاش کے 32 ٹکڑے کردیے اور ان ٹکڑوں کو ایک بورویل میں ڈال دیا۔ پولیس نے جے سی بی کی مدد سے بورویل کو کھدواکر لاش کے ٹکڑوں کو باہر نکالا۔

پولیس نے ملزم وٹل کلال کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 6/ دسمبر کو وٹل کا اپنے 54سالہ باپ پرشورام کلال سے گننے کے کھیت میں پانی نہ ڈالنے کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا۔ اس دوران پرشورام نے اپنے بیٹے کی پٹائی بھی کردی تھی۔

 اسی بات سے ناراض ہو کر ملزم وٹل نے اپنے باپ کے سر پر لوہے کی سلاخ دے ماری جس سے پرشورام کی برسرموقع موت ہوگئی۔ پھر وٹل نے پرشورام کے جسم کے ٹکڑے ٹکرے کرکے بورویل میں بھر دیا۔  بورویل سے بدبو آنے کے بعد مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔

 پولیس نے وٹل پر شبہ کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کی جس میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے بورویل سے نکالی گئی نعش کے ٹکڑے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیے۔

پولیس نے بتایا کہ پرشورام ہر دن حالت نشے میں گھر آتا تھا اور اپنے بیٹے وٹل (20) کو پیٹتا تھا۔ 6/ دسمبر کو پرشورام نے وٹل کے ساتھ بحث کی جس کے دوران بعد میں غصہ میں آکر وٹل نے اسے لوہے کی سلاخ سے مارڈالا۔ پھر وٹل نے پرشورام کے جسم کے ٹکڑے ٹکرے کرکے بوریل میں ڈال دیا۔

واضح رہے کہ دہلی کے مہرولی میں 28 سالہ آفتاب پونے والا نے شادی کے بغیر اس کے ساتھ رہنے والی 27 سالہ شردھا کو مبینہ طورپر گلا گھونٹ کر مارڈالا اور اس کی نعش کے 35 ٹکڑے کردیئے تھے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button