بیٹے نے عمررسیدہ ماں باپ کو چھت سے ڈھکیل دیا

للت پور: اترپردیش کے ضلع للت پور کے جکھورا علاقے میں ذہنی طور سے معذور ایک لڑکے نے اپنے عمر رسیدہ والدین کو چھت سے ڈھکیل دیا جس سے دونوں کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لکھن پور گاؤں باشندہ بھیکم پرجاپتی نے اپنے والد پورن(65) کے ساتھ مارپیٹ کی اور انہیں چھت سے دھکا دے دیا۔ جب بھیکم کی ماں ننی بائی(62) اپنے شوہر کو بچانے کے لئے دوڑیں اس نے انہیں بھی دھکا دے دیا اور دونوں کو پتھروں سے مارا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی افراد نے کسی طرح سے بھیکم کو کنٹرول کیا اور جوڑے کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے ننی بائی کو مردہ قرار دےد یا جبکہ پوران کو جھانسی میڈیکل کالج ریفر کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے اور دم توڑ دیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی)گوپال کرشن چودھری نے بتایا کہ بھیکم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button