شمال مشرق

آسام میں مولانا بدرالدین اجمل کے خلاف پولیس میں شکایت

آسام کانگریس نے آج آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکرٹیک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے صدر مولانا بدرالدین اجمل کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرائی۔

گوہاٹی: آسام کانگریس نے آج آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکرٹیک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے صدر مولانا بدرالدین اجمل کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرائی۔

متعلقہ خبریں
بدرالدین اجمل پر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا الزام
ہیمنتا بسوا شرما اور بدرالدین اجمل کے مابین خفیہ سمجھوتہ
ہندو بھگوانوں کے خلاف پوسٹ، مقدمہ درج
تبدیلی مذہب کیس، ہندو کارکنوں اور نرسس کے خلاف کیس درج
’مودی، تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے‘

اُن پر پارٹی کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ گزشتہ ہفتہ ریاستی کانگریس نے گوہاٹی میں 11 جماعتوں کا ایک اجلاس منعقد کیا تھا۔

تمام جماعتوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے محروم کرنے متحد ہوجائیں۔ اے آئی یو ڈی ایف کو اس میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

آسام کانگریس کے لیڈر مونوجیت مہنتا نے پولیس سے کی گئی شکایت میں دعویٰ کیا کہ دھبری کے رکن پارلیمنٹ کے تبصرہ سے کانگریس پارٹی کی توہین ہوئی ہے۔