ٹویٹر کے ویریفائیڈ اکاؤنٹ ہولڈرس کو اب ہر ماہ کرنی ہوگی ادائیگی

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹویٹر کے بلیو ٹک والے صارفین پر فیس عائد کرنے ایک نیا سسٹم متعارف کروایا ہے۔

سان فرانسسکو: ایلون مسک نے ویریفائیڈ ٹویٹر صارفین سے ہر ماہ 20 ڈالر فیس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹویٹر کے بلیو ٹک والے صارفین پر فیس عائد کرنے ایک نیا سسٹم متعارف کروایا ہے۔

ایلون مسک نے فیس عائد کرنے کے لئے انجینئرز کو 7 نومبر کی ڈیڈ لائن دی ہے، ڈیڈ لائن تک پروجیکٹ پورا نہ کرنے کی صورت میں مسک نے انجینئرز کو برطرف کرنے کی وارننگ بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ٹویٹر اکاؤنٹ کے تصدیقی طریقہ کار کو نئے سرے سے بنایا جارہا ہے۔

دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک نے ٹویٹر خریدنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا تھا۔ بلیو ٹک کے علاوہ ٹویٹر کے دیگر فیچرز پر بھی فیس عائد کی جائے گی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button