سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

یواےای کا راشد مون روور  کامیابی سےمدار میں نصب

متحدہ عرب امارات کا راشد مون روور کو امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ اسپیس فورس اسٹیشن سے اسپیس ایکس فالکن- 9 راکٹ پر جاپانی مون لینڈر ہاکوٹو -آر کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اتوار کے روز راشد مون روور کو کامیابی سے لانچ کیا جو چاند کی سطح پر اس کا پہلا مشن ہے۔ دبئی میں محمد بن راشد خلائی مرکز (ایم بی آر ایس سی) کے مطابق راشد مون روور قیمتی ڈیٹا اور تصاویر فراہم کرے گا اور ساتھ ہی نظام شمسی، ہمارے سیارے اور زندگی سے متعلق معاملات پر سائنسی ڈیٹا اکٹھا کرے گا۔

متحدہ عرب امارات کا راشد مون روور کو امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ اسپیس فورس اسٹیشن سے اسپیس ایکس فالکن- 9 راکٹ پر جاپانی مون لینڈر ہاکوٹو -آر کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے لانچ کے بعد ٹویٹ کیا کہ "راشد مون روور متحدہ عرب امارات کے اہم خلائی پروگرام کا حصہ ہے، جو چاند کی سطح کے لیے لانچ کیا گيا ہے۔

اماراتی خلائی مرکز نے ستمبر میں چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مشترکہ خلائی تحقیق کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس میں چانگ-7 راکٹ پر چاند پر اگلا اماراتی روور بھیجنے کا پروگرام ہے۔ جسے 2026 میں لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔