Video: لوگ سائلنٹ (خاموش) ہارٹ اٹیک سے مررہے ہیں

چونکادینے والا ایک واقعہ کیمرہ میں قید ہوا ہے۔ صحت منددکھائی دینے والا ایک نوجوان اپنے 3 دوستوں کے ساتھ گلی سے گزررہا ہے۔ اسے چھینک آتی ہے اور وہ دم توڑدیتا ہے۔

میرٹھ: چونکادینے والا ایک واقعہ کیمرہ میں قید ہوا ہے۔ صحت منددکھائی دینے والا ایک نوجوان اپنے 3 دوستوں کے ساتھ گلی سے گزررہا ہے۔ اسے چھینک آتی ہے اور وہ دم توڑدیتا ہے۔

نوجوان اچانک اپنے سینہ پر دونوں ہاتھ رکھتا ہے اور چھینکتا ہے۔ چند سکنڈ بعد وہ اپنے ہاتھ‘ گردن پر رکھتا ہے اور فرش پر ڈھیر ہوجاتا ہے۔

اس کے دوست اسے قریبی دواخانہ لے جاتے ہیں جہاں اسے مردہ قراردیا جاتا ہے۔ اس معاملہ میں کوئی کیس درج نہیں ہوا۔ اترپردیش میں 6 واقعات پیش آچکے ہیں۔

نوجوانوں کو رقص کرتے یا بات چیت کرتے موت کے منہ میں جاتا دیکھا گیا۔

2 دن قبل اسٹیج پر دولہا کے گلے میں پھول کا ہار ڈالنے کے فوری بعد دُلہن ڈھیر ہوگئی تھی۔ طبی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ مابعد کووِڈ Phenomenon ہے۔ لوگ سائلنٹ (خاموش) ہارٹ اٹیک سے مررہے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button